Yulia Webs Bloggers !!

Health Tips- How to remove Under Eye Dark Circles-Naturally

Health Tips- How to remove Under Eye Dark Circles-Naturally - Selamat datang di blog Yulia Webs !!, Info kali ini adalah tentang Health Tips- How to remove Under Eye Dark Circles-Naturally !! Semoga tulisan singkat dengan kategori Health Tips !! ini bermanfaat bagi anda yang membutuhkan. Dan untuk anda yang baru berkunjung kenal dengan blog sederhana ini, Jangan lupa ikut menyebarluaskan postingan bertema Health Tips- How to remove Under Eye Dark Circles-Naturally ini ke social media anda, Semoga rezeki berlimpah ikut di permudahkan sang khalik yang maha kuasa, Selengkapnya lansung lihat infonya dibawah -->


This Post is about removing dark circles around the eyes using fruits and vegetables and other natural way, a very useful health tip for men and women both.
How to Remove Under Eye Dark Circles



عام طور پر نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی آنکھوں کے نیچے پڑنے والے سیاہ نشانات سے پریشان رہتے ہیں اور اگر انہیں فوری دور نہ کیا جائے تو یہ ایک طرف تو چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں اور دوسری طرف صحت کے مسائل بھی پیدا کرتے ہیں تاہم چند گھریلو سادہ اور آسان نسخے استعمال کرکے ان سے نجات پائی جاسکتی ہے۔
ٹماٹر کا استعمال: ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں نہ صرف موجود

ہوتی ہے بلکہ اکثر کھانوں کی زینت بنتی ہے لیکن یہ اس کے علاوہ بھی اپنے اندر بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے جس میں بالخصوص آنکھوں کے گرد پڑ جانے والے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے ٹماٹر ایک طرح کا جادوئی اثر دکھاتا ہے۔
ایک چمچہ ٹماٹر کا جوس کو ایک چمچہ لیموں کے جوس میں ملا کر اسے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور 10 منٹ بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں جب کہ اس عمل کو دن میں 2 مرتبہ دہرائیں اس عمل سے آپ آنکھوں کے گرد حلقوں سے نجات پاسکتے ہیں اس کے علاوہ روزانہ لیموں اور پودینہ کے رس کو ٹماٹر کے جوس میں ملا کر پینے سے بھی چہرے کی شادابی برقرار رہتی ہے۔
آلوؤں کا استعمال: چند آلوؤں کو چھیل کر اس کا جوس نکال لیں اور پھر روئی کے چھوٹے سے گولے کو اس جوس سے بھریں اور آنکھیں بند کر کے جوس سے بھرے روئی کےگولے کو سیاہ حلقوں پر لگائیں، 10 منٹ تک اسے لگا رہنے دیں پھر سادھے پانی سے دھو لیں چند دن تک یہ عمل کرنے سے آپ بہتر نتائج دیکھ سکیں گے۔



ٹھنڈے ٹی بیگ: ٹی بیگ نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کو بھی نرم و ملائم بنا دیتا ہے۔ گرین ٹی بیگ کو پانی میں بھگولیں اوراسے ٹھنڈا کرنے کے لیے کچھ دیر فریزر میں رکھ دیں اور پھر اسے آنکھیں بند کر کے سیاہ حلقوں پر رکھ دیں آپ چند دنوں میں ہی فرق محسوس کریں گے۔
ٹھنڈے دودھ کا استعمال: ٹھنڈے دودھ کا مسلسل استعمال نہ صرف سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کوبھی نرم و ملائم بنا دیتا ہے، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنا کر اسے ٹھنڈے دودھ میں بھگوئیں اور آنکھوں پر اس طرح رکھیں کہ متاثرہ جگہ بھی ڈھک جائے۔
کینو کا جوس: کینو کے جوس میں چند قطرے گلیسرین ملا کر اسے سیاہ حلقوں پر لگائیں یہ آمیزہ نہ صرف سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ اس میں قدرتی چمک بھی پیدا کرتا ہے۔






یوگا: ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عام طورپر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ڈپریشن، ذہنی دباؤ اور بے ترتیب لائف اسٹائل کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور کوئی بھی نسخہ اسی وقت اثر دکھاتا ہے جب ذہن پرسکون اور ٹھنڈا ہو اور یوگا اس کام کے لیے بہترین طریقہ ہے۔ یوگا نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ جسم میں خاص توازن پیداکرتا ہے جو جسم، روح اور ذہن کو سکون دیتا ہے



Demikianlah Artikel Health Tips- How to remove Under Eye Dark Circles-Naturally, Semoga dengan adanya artikel singkat seperti Informasi postingan Health Tips- How to remove Under Eye Dark Circles-Naturally ini, Anda benar benar sudah menemukan artikel yang sedang anda butuhkan Sekarang. Jangan lupa untuk menyebarluaskan informasi Health Tips- How to remove Under Eye Dark Circles-Naturally ini untuk orang orang terdekat anda, Bagikan infonya melalui fasilitas layanan Share Facebook maupun Twitter yang tersedia di situs ini.

Back To Top
close